صفورا گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار

صفورا گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار
صفورا گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،لیاری گینگ وار کے تین ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداددہشت گردی فورس نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی نے صفورا گوٹھ کے قریب کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ۔انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے جن کے قبضے سے چار دستی بم ،دو کلاشنکوف ،پانچ پستول اور سنائپر برآمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل ،شہروز اور امان کے نام سے ہوئی ہے ۔

مزید :

کراچی -