قومی ٹیم کے کوچ نے ہی بلے بازوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

قومی ٹیم کے کوچ نے ہی بلے بازوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا
قومی ٹیم کے کوچ نے ہی بلے بازوں پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے بلے بازوں کی پرفارمنس پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ بلے بازوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ بلے بازوں کی پرفارمنس بہتر ہو سکتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو گیم پر سخت توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلے باز زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلنے سے دباوکا شکار ہو جاتے ہیں،بلے بازوں کو سمجھا یا جاتا ہے اور وہ سمجھ بھی جاتے ہیں لیکن پھر بھی پر فارم نہیں کر پاتے ۔

مزید : T20