بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے ’خون کا بدلہ خون‘ سے لے لیا

بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے ’خون کا بدلہ خون‘ سے لے لیا
بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے ’خون کا بدلہ خون‘ سے لے لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریسلر گریٹ کھلالی نے بلا آخر غیر ملکی ریسلروں سے اپنی پٹائی کا بدلہ لے لیاہے اور ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دیہرادن میں 26فروری کو ہونے والی ریسلنگ کے دوران تین غیر ملکی ریسلروں نے کھالی کو کرسیوں کے وار سے لہو لہان کر دیا تھا تاہم علاج کے بعد 43سالہ گریٹ کھالی نے تینوں غیر ملکی ریسلرز براڈی سٹیل،مائیک ناکس اور اپولو لیون کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر رنگ میں اتریں گے اور ان پر کوئی رحم نہیں کریں گے۔

تاہم گریٹ کھالی نے ایک بار رنگ میں اترے اور تینوں غیر ملکی ریسلروں سے کو مار مار کر لہولہان کر دیا جبکہ انہوں نے ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیاہے ۔ اس سے قبل 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو سر میں کرسیاں مار مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ رنگ میں گرگے اور جب تماشائیوں نے انہیں بے بس پایا تو وہ بھی رنگ میں آگئے اورا نہیں غیرملکی ریسلروں کے چنگل سے چھڑایاجس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ریسلنگ رنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

مزید : کھیل