چوہدری نثار نے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست گزار بیوہ کے خط پر نوٹس لے لیا

چوہدری نثار نے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست گزار بیوہ کے خط پر نوٹس لے لیا
چوہدری نثار نے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست گزار بیوہ کے خط پر نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست گزار بیوہ کے خط پر نوٹس لے لیا ،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خاتون کو متعلقہ قوانین کے مطابق فوری پاکستانی شہریت دی جائے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار نے خاتون کو جائز حقوق سے محروم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خاتون بھارتی شہری ہے جو کئی برس قبل پاکستانی شہری سے شادی کر کے یہاں آئی تھی ،بھارتی خاتون نے پاکستان میں سکونت اختیار کرلی ہے اور وہ پاکستانی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ بھارتی خاتون کی درخواست 2008سے وزارت داخلہ میں زیر التوا ہے ۔

مزید : اسلام آباد