ایشیا کپ ،بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو5وکٹوں سے زیر کر لیا

ایشیا کپ ،بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو5وکٹوں سے زیر کر لیا
ایشیا کپ ،بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو5وکٹوں سے زیر کر لیا

  

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو با آسانی 5وکٹوں سے شکست دےکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز9وکٹوں کے نقصا ن پر 138رنز بنائے جبکہ کپو گدڑا30رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت نے مقررہ ہدف آخری  اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ویرات کوہلی ناقابل شکست 56رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 11کے مجموعی سکور پر اوپنر شیکھر دھون صرف1رن بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔خطرناک بلے باز روہت شرما بھی صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی اور سریش رائنا نے 54رنز کی شراکت داری قائم کی ۔سریش رائنا 25رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ یوراج سنگھ نے جارحانہ 35رنز بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا نے 2جبکہ ہیراتھ،پریرا اور  سنانائیکا نے ایک ایک  کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اس سے قبل بھارت کے کپتان مہندرسنگھ دھونی نے ٹاس جیت پر سری لنکا تو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی توسری لنکا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنر چندیمل صرف 4سکور بنا کر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔جے سوریا بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مایہ ناز بلے باز دلشان بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 18 رنز بنا سکے۔چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اینجلو میتھیوز تھے جنہوں نے 18 رنز سکور کیے۔سری ورھنا نے 22اور پریرا نے 17رنز سکور کیے ۔ بھارت کی جانب سے ایشون ،پانڈیا اور بمرا نے 2،2 جبکہ نہرا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید : T20