حکومت نے نئی ایئرلائن کیلئے تیاریاں تیز کردیں،چار جدید طیارے خریدنے کافیصلہ

حکومت نے نئی ایئرلائن کیلئے تیاریاں تیز کردیں،چار جدید طیارے خریدنے کافیصلہ
حکومت نے نئی ایئرلائن کیلئے تیاریاں تیز کردیں،چار جدید طیارے خریدنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان ایئر ویز کیلئے تیاریاں تیز کر دیں ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے نئی ایئرلائن کیلئے چار جدید طیارے بھی ڈرائی لیز پر خریدنے کافیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی و ی چینل اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف نے پاکستان ایئر ویز میں پائلٹس اور تمام عملے کی کنٹریکٹ پر بھرتی کی منظور ی بھی دیدی ہے ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ نئی ایئرلائن کیلئے ابتدا میں 10ارب روپے کی رقم حکومت پاکستان فراہم کرے گی ،پانچ ارب روپے نئی ایئرلائن کے آپریشنل سیٹ اپ کیلئے مختص کیے گئے ہیں اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو رقم  فراہم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے مانچسٹر اور ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے برطانوی حکومت سے رابطے بھی شروع کر دیئے گئے ہیں ۔حکومت نے نئی ائیرلائن کیلئے اے 787،320،321اور اے 330طیارے ڈرائی لیز پر لینے کافیصلہ کیاہے ۔

مزید :

قومی -