حساس اداروں نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

حساس اداروں نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا
حساس اداروں نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کر کے شکیل برمی کو گرفتار کر لیا جو کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ شکیل برمی گرفتار ملزم نعیم بخاری کا ساتھی تھا ۔شکیل برمی بم بنانے کاماہر تھا جو کہ رینجرز اور پولیس پر حملو ں میں بھی ملوث تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شکیل برمی کراچی میں برمی گرو پ کا سرغنہ تھا ۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -