وزیر اعظم نے بھرپر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم نے بھرپر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا
وزیر اعظم نے بھرپر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا

  

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نے چکوال کے علاقے بھر پر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے ۔بھر پر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی کمی پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، 2018تک بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں اور پاکستان مشکلات سے باہر نکل رہا ہے،باقی ماندہ مشکلات بھی جلد ختم ہو جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کسانوں ،مزدورں اور عام آدمی کی خوش حالی کے لیے کوشاں ہیں ۔

مزید : چکوال