ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر ...
ممتاز قادری کی پھانسی سے قبل سابق گورنر سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز قادری کو پھانسی دینے سے قبل اتوار کی شام سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اور اورجنازے کےبعد سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سلمان تاثیر کے گھر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ان کے گھر جانے والے راستوں پر بیرئیر رکھ کر انہیں بند کردیا گیا ہے۔سلمان تاثیر کی فیملی نے اپنی نقل و حمل بھی محدود کردی ہے  اور انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے گھر میں ہی رہیں.

یاد رہے کہ4 جنوری 2011ءمیں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ان کے گارڈ ممتاز قادری نے قتل کردیا تھا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں