ملائکہ کو کھونا نہیں چاہتا ، میرا ’’کنٹرول ‘‘اس کے ہاتھ میں ہے :ارباز خان

ملائکہ کو کھونا نہیں چاہتا ، میرا ’’کنٹرول ‘‘اس کے ہاتھ میں ہے :ارباز خان
ملائکہ کو کھونا نہیں چاہتا ، میرا ’’کنٹرول ‘‘اس کے ہاتھ میں ہے :ارباز خان

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم اسٹار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے معاملے میں کافی حساس ہیں اور انہیں ڈر لگتا ہے کہ کہیں وہ انہیں کھو نہ دیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ارباز خان اور ملائکہ کی شادی اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارباز خان نے کہا کہ وہ اس سے پہلے ملائکہ کے لئے بہت’’ حساس‘‘ نہیں تھے، لیکن وقت کے ساتھ چیزیں بدل گئی ہیں۔ملائکہ کے ساتھ ٹیلی ویژن شو ’’یار میرا سپر اسٹار‘‘ میں آئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ ایسا ہوتا ہے جب آپ کو کچھ حاصل کرتے ہو، تو آپ کو اسے کھونے سے ڈر لگتا ہے، میں ملائکہ سے محبت کرتا ہوں اور اس کے لئے کافی حساس ہوں۔’دربار‘ ، ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ اور ’دبنگ‘ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئے ارباز خان نے کہا کہ وہ اب ملائکہ کی زیادہ سنتے ہیں ،مجھے لگتا ہے کہ وقت کے ساتھ آپ کے پاس اپنی بیوی کی بات سننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ جاتا، اب میری زندگی کا سارا اقتدار ملائکہ کے ہاتھ میں چلا گیا ہے، مجھے بھی لگتا ہے کہ ایک عمر کے بعد خواتین اپنے شوہر کی زندگی اور چیزوں پر اپنا کنٹرول کر لیتی ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔یاد رہے کہ اربازاور ملائکہ کا ایک بیٹا اریان بھی ہے جس کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی۔

مزید : تفریح