خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی

خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی
خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کردی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کرتے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے جس کاا طلاق آج سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے صوبے میں بین الاضلاع چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کرتے ہوئے نیا کرایا نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پشاورسے چترال کا کرایہ 530 روپے ،ڈیرہ اسماعیل خان 356،دیر265، ایبٹ آباد205،تمرگرہ 188،مینگورہ 182اور کوہاٹ کا69روپے ہو گا ۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے سی اورلگژری گاڑیوں کے کرائے مختلف ہوں گے۔

مزید : پشاور