فیصل آباد پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے بیوی پربد ترین تشدد کرنے والے شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے سرگودھا روڈ کی پولیس نے ردا نامی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر کاشف کوگرفتار کر لیا ۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے گھر کے لیے خرچہ مانگا جس پر شوہر نے اسے بد ترین تشدد کا نشا نہ بنا یا۔شوہر نے تشدد کر کے خاتون کے بال کاٹ دیے اور اس کے چہرہ بھی تشدد سے متاثر ہوا ۔خاتون نے بتا یا کہ اس کا شوہر پہلے بھی تشدد کرتا تھا ۔پولیس نے کاشف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : فیصل آباد