ممتاز قادری کی پھانسی ، جنازہ دکھانے اوراحتجاج کی کوریج کا ’’جرم‘‘ حکومت نے 2نجی نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

ممتاز قادری کی پھانسی ، جنازہ دکھانے اوراحتجاج کی کوریج کا ’’جرم‘‘ حکومت ...
ممتاز قادری کی پھانسی ، جنازہ دکھانے اوراحتجاج کی کوریج کا ’’جرم‘‘ حکومت نے 2نجی نیوز چینل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے ممتاز قادری کی حمایت میں ملک بھر میں احتجاج اور لوگوں کے جذبات کو دکھانے کے ’’جرم‘‘ میں حکومت نے 2نجی ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کی سزائے موت کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور کشیدگی کو روکنے کے لئے حکومت نے ملک بھر کے تمام نجی ٹی وی چینل کو ایسا پیغام دیا تھا کہ سب کو سانپ سونگھ گیا ،ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے مگر میڈیا کو ’’حکم ‘‘ تھا کہ ممتاز قادری کے حوالے سے مشتعل لوگوں کے جذبات ٹی وی سکرین پر نظر نہیں آنے چاہئیں اور ایسا ہی ہوا ۔

’’حکومتی حکم ‘‘ کے باوجود 2نجی چینل ایسے تھے جنہوں نے ’’آزادی اظہار ‘‘ اور ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ’’عام آدمی ‘‘کے جذبات کچھ دیر کے لئے ٹی وی پر دکھانے کی ’’جسارت ‘‘کر دی ،اب حکومت نے’’ گستاخ اور نافرمان ‘‘  ٹی وی چینل کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ’’حکم شاہی ‘‘ کی عدم تعمیل کرنے پر نجی چینل ’’سما ء نیوز‘‘ اور ’’نیو نیوز‘‘ کے خلاف حکومت اور پیمرا نے سخت اقدام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان چینل کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ان دونوں نجی چینل کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور عدم ادائیگی کی صورت میں ان دونوں نجی نیوز چینل کی نشریات بند کر دی جائیں گی۔

مزید : قومی