ایک کام جو موبائل پر ہم سب کرتے ہیں وہ 12 سالہ لڑکی نے کیا تو پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، کارروائی شروع

ایک کام جو موبائل پر ہم سب کرتے ہیں وہ 12 سالہ لڑکی نے کیا تو پولیس نے اس کے ...
ایک کام جو موبائل پر ہم سب کرتے ہیں وہ 12 سالہ لڑکی نے کیا تو پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، کارروائی شروع

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر لوگ کمنٹس میں ایموجیز(Emogies) کا استعمال بکثرت کرتے ہیں لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان کاغلط استعمال کرنے پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے ہی امریکہ میں ایک 12سالہ طالبہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ساتھی طالبہ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا اور ساتھ ہی چاقو، بندوق اور بم کے ایموجیز بھی پیغام میں شامل کر دیئے۔ ساتھی طالبہ نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس کے سرچ وارنٹ کے مطابق لڑکی نے اپنی ساتھی طالبہ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کا اعتراف کر لیا ہے۔لڑکی کو کچھ ہی دنوں میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے اپنی ساتھی کو جو پیغام لکھا اس میں ”قتل“ کا لفظ بھی شامل تھا اور کہا گیا تھا کہ ”منگل کے روز مجھے لائبریری میں ملنا۔“اس تحریر کے ساتھ چاقو ، بندوق اور بم کے ایموجی شام کر دیئے۔

مزید جانئے: تمہاری بیوی ملازمت نہیں کرتی بلکہ۔۔۔ سسہیلی نے شوہر کو بتایا تو اسے یقین نہ آیا لیکن جب انٹرنیٹ پر گیا تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

پیغام بھیجنے والی لڑکی کی ماں کا کہنا تھا کہ ”میری بیٹی سے سکول میں جھگڑا کیا گیا تھا جس کے جواب میں اس نے یہ میسیج بھیجا۔ میری بیٹی بہت اچھی لڑکی ہے اور اس سے قبل وہ کبھی کسی لڑائی جھگڑے میں ملوث نہیں رہی۔“رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی ایموجیز کے غلط استعمال پر شہریوں کے خلاف مقدمات قائم ہو چکے ہیں۔ ماضی قریب میں نیویارک کے ایک لڑکے نے ایک پولیس آفیسر کو میسیج بھیجا جس میں اس نے آفیسر کی تصویر لگائی اور سر کے قریب بندوق کا ایموجی لگا دیا۔ اس لڑکے کے وکیل نے عدالت میں موقف بیان کیا تھا کہ ”لڑکا ایک کام کے سلسلے میں پولیس کے پاس گیا، اس کا تجربہ ناخوشگوار رہا اور اس نے اس ایموجی کے ذریعے پولیس کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ اس نے پولیس اہلکار کو دھمکی نہیں دی تھی۔“ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ حکام کو ایموجیز کے حوالے سے بھی قانون سازی کرنی چاہیے اور لوگوں کو بتانا چاہیے کہ ان کا کس طرح کا استعمال قابل گرفت ہو سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس