بھارتی فوج میں بھرتی کیلئے ننگا ہونا لازمی

بھارتی فوج میں بھرتی کیلئے ننگا ہونا لازمی
بھارتی فوج میں بھرتی کیلئے ننگا ہونا لازمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سال قبل بھارتی ریاست بہار میں فوج میں بھرتی کے لیے آئے امیدواروں نے امتحان کے دوران اس قدر نقل کی کہ یہ معاملہ ایک بڑے سکینڈل کی صورت اختیار کر گیا۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ متعدد امیدواروں نے رقم دے کر اپنی جگہ کسی اور کو امتحان میں بٹھا رکھا تھا۔ گزشتہ روز ایک دفعہ پھر بھارتی فوج نے سینکڑوں امیدواروں سے امتحان لیا لیکن اس بار انہوں نے نقل روکنے کا انتہائی انوکھا اور شرمناک طریقہ اپنایا۔ امتحان لینے والے بھارتی فوجی حکام نے تمام امیدواروں کو بے لباس کر دیا اور صرف ایک زیرجامے کے ساتھ انہیں کھلے میدان میں قطاروں میں بٹھا دیا اور ان سے پرچہ حل کروایا۔ بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کی رپورٹ کے مطابق ان امیدواروں کو پرچہ حل کرنے کے لیے صرف کاغذ فراہم کیے گئے تھے اور امیدوار اپنی برہنہ رانوں پر کاغذ رکھ کر پیپر حل کرتے رہے۔

مزید جانئے: بھارت میں 50فیصد طالبات کو اسکول جاتے ہوئے جنسی ہراساں کیا جاتا ہے، رپورٹ
اخبارسے گفتگو کرتے ہوئے ایک بھارتی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”ہمارے پاس ہر ایک امیدوار کی تلاشی لینے کے لیے وقت نہیں کیونکہ اس بار بھی ایک ہزار سے زائد امیدوار امتحان دینے کے لیے آئے تھے۔ اگرچہ امیدواروں کو برہنہ کرکے ان سے امتحان لینا ناگوار بات ہے لیکن ہمارے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ “ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں نقل کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ لوگ سکولوں میں اچھے گریڈز اور اچھی سرکاری نوکریوں کے حصول کے لیے امتحانوں میں نقل کرتے ہیں لیکن پسماندہ ریاست بہار اس حوالے سے بہت زیادہ بدنام ہے۔ اس ریاست میں سکولوں کے امتحانات میں ہونے والی نقل کی ویڈیوز اکثر انٹرنیٹ پر دیکھی جاتی ہیں جن میں لوگ کھلے عام کھڑکیوں سے اندر امتحانی سنٹرز میں بیٹھے طلباءو طالبات کو پرچیاں دے رہے ہوتے ہیں۔