آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

دشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف ایک روزہ دورے پر تاجکستان گئے جہاں ان کی ملاقات تاجکستان کے صدر سے ہوئی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں