سلمان خان نے خود کو شارخ خان کا مداح قرار دے دیا

سلمان خان نے خود کو شارخ خان کا مداح قرار دے دیا
سلمان خان نے خود کو شارخ خان کا مداح قرار دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم’’فین‘‘ کا ٹریلیر ریلیز کرتے ہوئے خود کو کنگ خان کا مداح قرار  دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان  کے درمیان ایک لمبے عرصے تک جاری رہنےوالی سرد جنگ ختم ہونے کے بعد اب دونوں ادکاروں کی دوستی بھی بے مثال ہے ۔ آج کل  دونوں اداکار ایک دوسرے کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ فلموں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں۔اب دبنگ خان نے شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’فین ‘‘ کا ٹریلر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ اپنے ٹویٹر  پیغام میں سلمان خان  کہنا تھا کہ میں خود شاہ رخ خان کا پرستار ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم’’فین‘‘ 15 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : تفریح