ہائی کورٹ :پرائیویٹ ہسپتال سے نو مولود کے اغواءکا سخت نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

ہائی کورٹ :پرائیویٹ ہسپتال سے نو مولود کے اغواءکا سخت نوٹس، سی سی پی او سے ...
ہائی کورٹ :پرائیویٹ ہسپتال سے نو مولود کے اغواءکا سخت نوٹس، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ ہسپتال سے نومولود بچے کے اغواءکا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او شفیق آباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ بیٹے کے لاپتہ ہونے کا اصل دکھ ماں ہی جانتی ہے ۔جسٹس ارم سجاد گل نے شازیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے سید شبیر بخار ی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ زچگی کے دوران درخواست گزار خاتون شفیق آباد کے علاقے میں بخاری اینڈ فاروق ہسپتال میں داخل ہوئی ، آپریشن کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے اس کا نومولود بیٹا اغواءکر کے آگے کسی کوفروخت کر دیا ، ہسپتال انتظامیہ کی ڈاکٹر تسنیم، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر طاہر ایوب اور محبوب علی کے خلاف پولیس اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تو ڈاکٹر تسنیم نے ہائیکورٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ نومولود مغوی کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گاتاہم بعد میں ہسپتال انتظامیہ پھر مکر گئی، انہوں نے استدعا کہ خاتون کے نومولود بچے کی بازیابی کا حکم دیا جائے، فاضل عدالت نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ بیٹے کے لاپتہ ہونے کا اصل دکھ ماں ہی جانتی ہے، فاضل عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او شفیق آباد کو حکم دیا کہ اس معاملے پر 17مارچ کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید :

لاہور -