پیراگون سٹی کے لئے زبردستی اراضی کا حصول ،ہائی کورٹ نے معاملہ فیصلے کے لئے ڈی سی او کو بھیج دیا

پیراگون سٹی کے لئے زبردستی اراضی کا حصول ،ہائی کورٹ نے معاملہ فیصلے کے لئے ڈی ...
پیراگون سٹی کے لئے زبردستی اراضی کا حصول ،ہائی کورٹ نے معاملہ فیصلے کے لئے ڈی سی او کو بھیج دیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے لئے پھلروان گاﺅں کے رہائشیوں کی 47کنال اراضی زبردستی حاصل کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی سی او لاہور کو فیصلے کا حکم دے دیا، جسٹس شاہد جمیل خان نے پھلروان گاﺅں کے رہائشیوں شوکت وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہاﺅسنگ سکیم پیراگون سٹی کے لئے گن پوائنٹ پر دہاتیوں کی اراضی ایکوائر کی جا رہی ہے ، جو دیہاتی اراضی دینے سے انکار کرتا ہے اس کے خاندان کے خلاف بجری، سیمنٹ چوری کے جھوٹے مقدمے درج کئے جاتے ہیں، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کی غنڈہ گردی کے خلاف ڈی سی او لاہور اور اے سی کینٹ کو درخواستیں دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سول عدالت نے بھی درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے کے خلاف حکم امتناعی جار ی کر رکھا ہے مگر پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد ڈی سی او لاہور کو حکم دیا کہ دیہاتیوں کی اراضی کے تنازع پر انہیں سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

مزید : لاہور