طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی حمایت کر دی

طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی حمایت کر دی
طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی حمایت کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی حمایت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہرالقادری کا کہناتھا کہ اگر سلمان تاثیر کی جانب سے کچھ غلط کہہ دیا جانا ثابت ہو جاتا تو اس صورت میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے کر کسی کو قتل کرنے کا اختیار اسلام دیتاہے نہ ہی پاکستان کا قانون اور آئین ،ممتاز قادری نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر سابق گورنر پنجاب کا قتل کیا لہذا اس صورت میں وہ ایک قاتل ہے اور پھانسی کی سزا بالکل درست ہے ۔

طاہرالقادری کے اس مبینہ بیان پر ترجمان نے دوٹوک موقف دیدیا، ساری کہانی ہی الٹ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کی حمایت کی ہے۔

مزید :

لاہور -