امریکی قونصلیٹ پشاور کے دو پاکستانی اہلکار پشاور دھماکے میں ہلاک :جان کیری

امریکی قونصلیٹ پشاور کے دو پاکستانی اہلکار پشاور دھماکے میں ہلاک :جان کیری
امریکی قونصلیٹ پشاور کے دو پاکستانی اہلکار پشاور دھماکے میں ہلاک :جان کیری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ امریکی قونصلیٹ پشاور کے دو پاکستانی اہلکار دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ دونوں اہلکار پوست کے کھیت تلف کرنے کے مشن پر جارہے تھے ،دھماکے میں دونوں اہلکار اور ان کے بعض محافظ بھی ہلا ک ہو گئے ہیں ،ان کی ہلاکت کی اطلاع آج صبح ہی ملی ہے ،دونوں اہلکاروں کا تعلق امریکن قونصلیٹ کے اینٹی نارکوٹکس سیکشن سے ہے۔

مزید : بین الاقوامی