وہاب ریاض کو وکٹیں حاصل کرنے کے لئے اپنی اِن سوئنگ پر کام کرنا ہوگا:وسیم اکرم

وہاب ریاض کو وکٹیں حاصل کرنے کے لئے اپنی اِن سوئنگ پر کام کرنا ہوگا:وسیم اکرم
وہاب ریاض کو وکٹیں حاصل کرنے کے لئے اپنی اِن سوئنگ پر کام کرنا ہوگا:وسیم اکرم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اپنی ان سوئنگر پر کام کئے بغیر زیادہ وکٹیں نہیں لے سکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ بارہا توجہ دلا چکے ہیں کہ وہاب ریاض جب تک اپنی رسٹ پوزیشن پر کام نہیں کرتے وہ وکٹیں نہیں لے سکیں گے۔ لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ مخالف بیٹسمینوں نے بھی اب وہاب ریاض کے ایکشن کو پڑھنا شروع کردیا ہے جس کے بعد ان کی آؤٹ سوئنگرز اب اتنی کارگر نہیں رہی ہیں جن کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

مزید : کھیل