روسی وزیر خارجہ کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں: سابق سربراہ سی آئی اے مائیکل ہیڈن

روسی وزیر خارجہ کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے ...
روسی وزیر خارجہ کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں: سابق سربراہ سی آئی اے مائیکل ہیڈن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خصوصی اداروں سی آئی اے اور این ایس اے کے سابق سربراہ مائیکل ہیڈن نے کہا ہے کہ وہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مائیکل ہیڈن نے امریکی ٹی وی چینل’’ سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہیں۔یہ بات انہوں نے امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ میں موجود سرکاری خطوط کی اشاعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہاکہ اگر میں اب تک ’’این ایس اے ‘‘میں کام کرتا اور کوئی  مجھ سے کہہ دیتا کہ سرگئی لاوروو یا کسی اور کا کوئی ’’غیر محفوظ‘‘ ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہے تو میں اس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سب کچھ کرتا۔

مزید : بین الاقوامی