فائر بندی امید کی کرن، حکومت معاہدے کو کامیاب کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی :بشار الاسد
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک )شامی صدر بشارالاسد نے فائر بندی کو ملک کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اس معاہدے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
جرمن نشریاتی ادارے ’ ’اے آر ڈی‘‘ کو انٹرویو میں شامی صدر بشارالاسد نے کہاکہ فائر بندی ملک کے لیے امید کی کرن ہے ۔اسد نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت اس معاہدے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اسد نے مزید کہا کہ شام میں شہری انسانی بحران کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور امریکا کی کوششوں سے شام میں گزشتہ ہفتہ سے فائر بندی پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔