طالبعلم نے ٹیچر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ پورے سکول کے سامنے تماشہ بنادیا، پڑھانے تو کیا لوگوں کے سامنے آنے کے قابل بھی نہ چھوڑا

طالبعلم نے ٹیچر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ پورے سکول کے سامنے ...
طالبعلم نے ٹیچر کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ پورے سکول کے سامنے تماشہ بنادیا، پڑھانے تو کیا لوگوں کے سامنے آنے کے قابل بھی نہ چھوڑا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک مرد ٹیچر نے دنیا کی نظروں سے چھپ کر ایک ایسا شوق اختیار کر لیا کہ جس کے سامنے آنے پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس ٹیچر کو دلکش لڑکیوں جیسا نظر آنا اتنا اچھا لگتا تھا کہ چوری چھپے سینکڑوں ایسی تصاویر بناڈالیں جن میں وہ رنگ برنگے ملبوسات پہنے ہوئے خوبرو لڑکی نظر آتا ہے۔د لچسپ بات یہ ہے کہ ٹیچر کی طرف سے اس معاملے کو مکمل طور پر خفیہ رکھنے کے باوجود اس کے اپنے ہی ایک طالب علم نے حقیقت کا سراغ لگالیا۔ 

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ”وائبو“ پر کروم مو نامی اس ٹیچر کی سینکڑوں تصاویر موجود ہیں، جن میں وہ خوبصورت اور دلکش زنانہ لباس پہنے ہوئے نظر آتا ہے۔ رنگین مزاج ٹیچر کے ایک سٹوڈنٹ کو ان تصاویر پر کچھ شک گزرا تو اس نے تحقیقات کا آاغاز کیا اور یہ جان کر دنگ رہ گیا کہ تصاویر میں نظر آنے والی ’نازک اندام حسینہ‘ دراصل اس کا مرد استاد ہے۔ جب کروم مو کی سینکڑوں زنانہ تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے، اور ان کے سکول میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ دوسری جانب کروم مو نے اپنی شناخت کا انکشاف ہوجانے کے باوجود اپنی زنانہ تصاویر بنانے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے اور ویب سائٹ ”وائبو“ پر بدستور ان کی ایک سے بڑھ کر ایک دلکش تصویر سامنے آرہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس