عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، بریگیڈئر جنرل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 فوجی اہلکار ہلاک

عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، بریگیڈئر جنرل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت ...
عراق میں فوجی ہیڈ کواٹر پر خود کش حملہ، بریگیڈئر جنرل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9 فوجی اہلکار ہلاک

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صوبہ الانبار میں فوجی ہیڈ کواٹر  پر ہونے والے  خود کش حملے میں بریگیڈئر جنرل اور لیفٹیننٹ کرنل سمیت 9  فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ حملہ صوبہ انبار کے حدیثہ نامی علاقے میں کیا گیا۔ اسلامک اسٹیٹ کے اس حملے میں ایک بریگیڈئر جنرل، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور  7  دیگر جوان ہلاک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں4 خود کش بمباروں نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ عراق میں یہ 24گھنٹوں میں دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل آج عراق کے شمال مشرقی علاقے بعقوبہ میں  بھی نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی