تعلیم اور صحت کا اصل بجٹ یہ ہے ،شہباز شریف کا علی ظفر کو جواب ،اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے مفت مشورہ بھی دے دیا

تعلیم اور صحت کا اصل بجٹ یہ ہے ،شہباز شریف کا علی ظفر کو جواب ،اورنج لائن ٹرین ...
تعلیم اور صحت کا اصل بجٹ یہ ہے ،شہباز شریف کا علی ظفر کو جواب ،اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے مفت مشورہ بھی دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف گلو کار علی ظفر ملک میں موجود تعلیم و صحت کی حالت زار اور اور نج ٹرین کے مختص بجٹ پر دل گرفتہ ہو گئے اور انہوں نے تعلیم اور صحت کی ناقص صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال کر ڈالا ۔وزیر اعلیٰ نے علی ظفر کو جواب دینے کے ساتھ ساتھ مشورہ بھی دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق مشہور گلو کار علی ظفر نے صوبہ پنجاب میں اورنج ٹرین کے مختص بجٹ 162بلین ،تعلیم کے 59بلین اور صحت کے 54بلین روپے پر شہباز شریف سے سوال کر دیا ۔انہوں نے صوبے میں اورنج ٹرین ،صحت اور تعلیم پر مختص بجٹ سے متعلق گراف کے ساتھ سوال اٹھا یا کہ ”متحرم شہباز شریف ،اگر یہ ٹوئٹر اکاونٹ آپ استعمال کر رہے ہیں تو یہ اعداد و شمار درست ہیں ؟“ ۔اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی ظفر کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم پر 310بلین اور صحت پر 166بلین سالانہ مختص کیے گئے ہیں جبکہ شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر مختص رقم کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کو اپنا شائع شدہ مضمون پڑھنے کا مشورہ  دیا ۔ 

مزید :

لاہور -