لند ن میں الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی ایک نہیں کئی فہرستیں بر آمد ہوئیں :سرفراز مرچنٹ

لند ن میں الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی ایک نہیں کئی فہرستیں بر آمد ہوئیں ...
لند ن میں الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی ایک نہیں کئی فہرستیں بر آمد ہوئیں :سرفراز مرچنٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں بتایا کہ لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے گھر سے اسلحے کی ایک انہیں بلکہ کئی فہرستیں ملیں ،بھارت سے فنڈنگ لینے کی دستاویزات کو متحدہ کی اہم شخصیت نے خود لیک کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایم کیو ایم کو 2103کے انتخابات میں 35ہزار پاﺅنڈز امداد کی مد میں جبکہ ضرورت پڑنے پر مختلف اوقات میں ڈھائی لاکھ پاﺅنڈ ز ادھار کی مد چیک کی صورت میں دیے جن کے واپسی کے لیے انہوں نے کئی مرتبہ متحدہ کے قائد الطاف حسین اور انور علی کو خط بھی لکھے ۔ایک دن مجھے ایم کیو ایم کے وکیلوں کی جانب سے خط موصول ہو ا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ آج کے بعدپیسوں کی واپسی کے لیے خط نہیں لکھیں گے کیونکہ ابھی معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سابقہ ایم پی اے جو میرے دوست ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ ایم کیو ایم کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے آپ پر پیسے نہ لینے کا دباو  ڈالنے لیے لیے آپ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں اور مجھ انہوں سے آپکے بارے میں پوچھا کہ آپ کہاں ہوتے ہیں تو میں نے انہیں نہیں بتایا۔سرفراز مرچنٹ نے کہا کے وہ ان ممبران اسمبلی کے خلاف پاکستان میں قانونی کارروائی کریں گے ۔انڈیا سے ایم کیو ایم کے فنڈنگ لینے سے متعلق دستاویزات کے لیک ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  دستاویزات ایم کیو ایم کے ایک عہدے دار نے خود لیک کیں کیونکہ انہوں نے وہ دستاویزات صرف ایم کیو ایم کے اسی  اعلیٰ عہدیدار جو آج کل سندھ میں اہم عہدے پر تعینات ہےسے شیئر کیں تھیں اور انہیں اس وقت اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ ان دستاویزات کو لیک کر دیں گے ۔دستاویزات لیک ہونے کے اگلے ہی روز تفتیش کے دوران سکاٹ لینڈ یارڈ نے مجھے بتایا کہ انور علی نے خود بھارت سے پارٹی کے لیے فنڈنگ لینے کا عتراف کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی