ملزم ریحان کا رشتے کے تنازع پر ضلعی ہاکی ٹیم کی کوچ حنا پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملزم ریحان کا رشتے کے تنازع پر ضلعی ہاکی ٹیم کی کوچ حنا پر مبینہ طور پر ...
ملزم ریحان کا رشتے کے تنازع پر ضلعی ہاکی ٹیم کی کوچ حنا پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بہاولپور ہاکی ٹیم کی کوچ حناءکو سرکلر روڈ کے علاقے میلاد چوک پر ملزم ریحان نے مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ضلعی ہاکی ٹیم کی کوچ حنا ءکا رشتے کا تنازع تھا جس کی وجہ سے ملزم ریحان نے مبینہ طور پر لڑکی کے گلے پر چھری سے وار کیا جس کے باعث لڑکی شدید زخمی ہوگئی ہے تاہم لڑکی کو ریسکیوٹیم نے تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کر دیاہے جہاں ڈاکٹرز حنا کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کاآغاز کر دیا گیاہے اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید : بہاول پور /اہم خبریں