افغان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 98 شدت پسند ہلاک 49 زخمی، طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی مارے گئے

افغان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 98 شدت پسند ہلاک 49 زخمی، طالبان کے حملوں میں 8 ...
افغان سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 98 شدت پسند ہلاک 49 زخمی، طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان نیشنل سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے نتیجے میں 98 شدت پسند ہلاک او ر49 زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے، ادھر صوبہ ارزگان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر پولیس افسر نے فائرنگ کرکے اپنے 4ساتھیوں کو ہلاک کردیا ،11 اہلکار لاپتہ ہوگئے،طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار ،فریاب ،ہلمند،ہرات،قندوز اور بغلان میں کیا گیا جس میں 98 شدت پسند ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران طالبان کے حملوں میں 8افغان فوجی بھی مارے گئے ۔افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں سے 11 کا تعلق داعش سے تھا۔ سیکورٹی فورسز نے 12 شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا جس میں دیسی ساختہ بم ڈیوائسز بھی شامل ہیں۔ادھر صوبہ ارزگان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر پولیس افسر نے فائرنگ کرکے اپنے 4ساتھیوں کو ہلاک کردیا جبکہ 11 اہلکار لاپتہ ہوگئے ۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ واقعہ ایک اہم جنوبی شاہراہ پرواقعہ پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں پولیس افسر نے اپنے ساتھیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 11 اہلکار لاپتہ ہیں۔طالبان نے میڈیا کو ای میل کے ذریعے بھجوائے گئے بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔