ایسو سی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی AFAQ، ORICاورIRPکے زیر اہتمام پانچویں دو روزہ انوینشن ٹو انوویشن سمٹ کا انعقاد
لاہور(پ ر)ایسو سی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی AFAQ، ORICاورIRPکے زیر اہتمام پانچویں دو روزہ Invention to Innovation Summitکا انعقاد آج مورخہ 2مارچ بروز بدھ ، پنجاب یونیورسٹی قائداعظم کیمپس میں ہورہا ہے۔ جس کا مقصد صنعت اور تعلیمی اداروںمیں رابطہ کا ر بننا ہے۔تاکہ صنعتی ترقی اسے و درپیش چیلنجز اور اس سے وابستہ معاملات کو تعلیمی اداروں کے سپرد کرکے ان پر موثر تحقیق کروائی جائے اور اس تحقیق سے برآمد نتائج سے صنعت کی ترقی و بہتری کے لیے استفادہ کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول میں آفاق بھی پوری دلجمعی سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اور حسب سابق Summitمیں بھرپور شرکت کررہا ہے۔ جہاں آفاق کے سٹالز پر ادارہ کی مطبوعات اورInnovative Learningکے حوالے سے مواد موجود ہوگا۔