”فوج میں کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں کیا گیا “، تیج بہادر نے مودی کیلئے نیا پیغام جاری کر دیا

”فوج میں کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں کیا گیا “، تیج بہادر ...
”فوج میں کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں کیا گیا “، تیج بہادر نے مودی کیلئے نیا پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت اور فوجی حکام کی نیندیں اڑانے والے سپاہی تیج بہادر نے ایک اور پیغام جاری کر دیا ۔مودی کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی فوجی تیج بہادر نے پوچھا ہے کہ بتایا جائے میرا جرم کیا ہے ؟ 

نیو نیوز کے مطابق بھارتی فوج میں ناقص کھانے اور کرپشن کی خفیہ کہانیوں سے پردہ اٹھا کر مودی حکومت کو پوری دنیا کے سامنے رسوا کرنے والے بھارتی فوجی تیج بہادرنے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو جاری کر دی جس میں ا س نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ” فوج میں ناقص کھانا اور کرپشن کی نشاندہی پر اب تک کوئی اقدام کیوں نہیں اٹھا یا گیا؟
تیج بہادر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ”مودی جی کو کرپشن کے خاتمے کا وعدہ یا ددلانے کی سزا مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر دی جا رہی ہے “۔