کیون پیٹرسن نے وہاب ریاض کو شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا دے مارا۔۔۔ اس پر شاہد آفریدی نے کیا ردعمل دیا؟ دیکھ کر آپ ساری زندگی چھکا اور آفریدی کی شکل نہیں بھولیں گے

کیون پیٹرسن نے وہاب ریاض کو شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا دے مارا۔۔۔ اس پر ...
کیون پیٹرسن نے وہاب ریاض کو شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا دے مارا۔۔۔ اس پر شاہد آفریدی نے کیا ردعمل دیا؟ دیکھ کر آپ ساری زندگی چھکا اور آفریدی کی شکل نہیں بھولیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے لاہور آنے سے معذرت کر لی
یہ میچ انتہائی شاندار اور سنسنی خیز رہا جس میں لمبے لمبے چھکے دیکھنے کو ملے لیکن کیون پیٹرسن کی جانب سے وہاب ریاض کو مارا جانے والا شارجہ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا اس میچ کا یادگار لمحہ بن گیا۔
پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر ایک سکور لینے کے دوران پیٹرسن اور وہاب ریاض کی ٹکر ہوئی اور پھر وہاب ریاض نے وکٹوں کو نشانہ بنانے کے چکر میں پیٹرسن کو گیند دے ماری جس کا غصہ برطانوی کھلاڑی نے اگلی ہی گیند پر نکال دیا اورشارجہ کی تاریخ کا لمبا ترین چھکا دے مارا۔
یہ چھکا اتنا شاندار تھا کہ وہاب ریاض ”شرمندگی“ محسوس کرنے لگے اور یہی نہیں بلکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھی اس ”شرمندگی“ کا اظہار کیا۔

”جب عمران خان لاہور میں فائنل کے انعقاد کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں تو میں کیسے جا سکتا ہوں“
اس چھکے کے بعد جب شاہد آفریدی پر کیمرہ گیا تو ان کے چہرے پر ’شرم‘ کے باعث آ جانے والی ’سرخی‘ صاف نظر آئی اور ہونٹوں پر آنے والی مسکراہٹ نے تو اس چھکے کا مزہ ہی دوبالا کر دیا۔

مزید :

T20 World Cup -