بظاہر عام سا نظر آنے والا یہ بھالو دنیا کا خطرناک ترین کھلونا ہے، اس میں ایسی کیا شرمناک بات ہے؟ جان کرآپ ایسی چیزوں کو ہاتھ لگانا تو کیا اپنے بچوں کے قریب بھٹکنے بھی نہ دیں گے

بظاہر عام سا نظر آنے والا یہ بھالو دنیا کا خطرناک ترین کھلونا ہے، اس میں ایسی ...
بظاہر عام سا نظر آنے والا یہ بھالو دنیا کا خطرناک ترین کھلونا ہے، اس میں ایسی کیا شرمناک بات ہے؟ جان کرآپ ایسی چیزوں کو ہاتھ لگانا تو کیا اپنے بچوں کے قریب بھٹکنے بھی نہ دیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)جو لوگ اپنے بچوں کو معروف کھلونا ساز کمپنی ”سپائرل ٹوائز“ (Spiral Toys)کے ٹیڈی بیئر و دیگر کھلونے لا کر دیتے رہے ہیں ان کے لیے بری خبر ہے کہ کمپنی کا تمام تر ڈیٹا ہیکرز کے ہاتھ لگ گیا ہے جو اب ہر والدین سے 1190ڈالر (تقریباً 1لاکھ 24ہزار روپے)تاوان طلب کر رہے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سپائرل ٹوائز کے ٹیڈی بیئر کے ذریعے بچے اپنے والدین سے گفتگو بھی کر سکتے تھے۔ بچہ انٹرنیٹ سے منسلک ٹیڈی بیئر پر اپنا پیغام ریکارڈ کرتا تھا جو اس کے والدین کو ان کے فون میں انسٹال کی گئی کمپنی کی ایپلی کیشن پر موصول ہوتا تھا۔ جواب میں والدین اپنا پیغام ریکارڈ کرکے بھیجتے تھے جو بچے ٹیڈی بیئر سے سنتے تھے۔ اب یہ تمام ریکارڈڈ پیغامات، لاکھوں والدین کے ای میل ایڈریس، پاس ورڈز و دیگر ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ چکی ہیں۔

’میں آئینی امور کی ماہر ہوں لیکن اب وکالت چھوڑ کر جسم فروشی کا پیشہ اپنالیا ہے کیونکہ۔۔۔‘ خاتون وکیل نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر تمام وکیلوں کے گال شرم سے لال ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی اس کمپنی نے اپنا تمام تر ڈیٹا طویل وقت کے لیے ایک کھلے سرور پر رکھ دیا تھا جہاں سے اسے ہیکرز نے اٹھا لیا ہے اور اب اس کے ذریعے بلیک میل کرکے والدین سے تاوان وصول کر رہے ہیں۔ ان ہیکرز کا تعلق بھارت سے ہے جو انٹرنیٹ کرنسی ’بٹ کوائن‘ (Bitcoin)میں رقم وصول کر رہے ہیں۔ ہیکرز متاثرہ والدین کو پیغام بھیج رہے ہیں جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”تمہارا سپائرل ٹوائز پر موجود ڈیٹا اب ہمارے سرورز میں موجود ہے۔ 1بٹ کوائن 1J5ADzFv1gx3fsUPUY1AWktuJ6DF9P6hiF پر بھیجو اور پھر ہمارے ای میل ایڈریس kraken0@india.com پر اپنے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ارسال کرو۔واضح رہے کہ 1بٹ کوائن 1190ڈالرز کے برابر ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سپائرل ٹوائز نے اپنے ڈیٹا بیس کو پاس ورڈ تک نہیں لگا رکھا تھا چنانچہ ہیکرز نے باآسانی صارفین کا تمام ڈیٹا حاصل کر لیا۔ کمپنی کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -