ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

01مارچ جمعہ۔ فضول تکرار سے ذہنی تفکرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ احتیاط کریں شریک حیات کی صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت رہے گی۔ تجارتی سفر سے فائدہ ہوگا۔

ثور

01مارچ جمعہ۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورے ہونے سے تفکرات میں کمی ہوگی۔ مالیاتی اداروں سے قرض کے حصول کے لئے کی گئی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی۔ سفر پیش آسکتا ہے۔

جوزا

01مارچ جمعہ۔ بچت کرنے ‘ خرید و فروخت ‘ اپنی اور عزیزوں کی بنیادی سکیورٹی پر توجہ رہے گی۔ خریداری کرنے کے لئے پڑوسی کو ساتھ لے جائیں ۔بحث و تکرار سے دل دکھی ہو سکتا ہے۔

سرطان

01مارچ جمعہ۔ اپنے ایک قریبی رشتہ دار یا شریک حیات کی مالی حالت کا پتہ چل جائے گا۔ دور سے ملنے والی ایک فون کال سے آپ کے دل کی کلی کھل جائے گی۔

اسد

01مارچ جمعہ۔ کسی عزیز کی شادی میں شرکت ہو گی۔ جذبات کو قابو میں رکھیں۔شراکتی امور میں بہتر نتائج کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ گمشدہ اشیاءملنے سے خوشی ملے گی۔

سنبلہ

01مارچ جمعہ۔ ملازمت کے حصول کے لئے کی گئی کوشش میں کامیابی ہوگی۔ کاروباری معاملات طے ہو سکیں گے۔ بزرگان دین سے روحانی فیض حاصل ہوگا۔

میزان

01مارچ جمعہ۔ مسائل سے بچنے کے لئے دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں ۔اولاد کی طرف توجہ کی خاص ضرورت ہے۔

عقرب

01مارچ جمعہ۔ بعض منصوبوں میں کچھ ردوبدل ہو سکتا ہے۔ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن آپ جلد ہی اس پر قابو پا سکیں گے۔ اہم لوگوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

قوس

01مارچ جمعہ۔ آمدن کے ذرائع میں اضافہ اور رشتہ داروں سے تعلقات مستحکم رہیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل ہوگا۔ دوست اور رشتہ دار بھر پور مدد کریں گے۔

جدی

01مارچ جمعہ۔ بہن بھائی اور ہمسائیوں کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہو سکیں گے اور ماحول خوشگوار رہے گا۔ لانگ ڈرائیو کا پروگرام بن سکتا ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

دلو

01مارچ جمعہ۔ کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

حوت

01مارچ جمعہ۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم