ابھی نندن حوالے ہوتے ہی بھارتی فوج اسے فوری طور پر کہاں لے گئی؟ ہسپتال یا چھاؤنی نہیں بلکہ ۔۔۔

ابھی نندن حوالے ہوتے ہی بھارتی فوج اسے فوری طور پر کہاں لے گئی؟ ہسپتال یا ...
ابھی نندن حوالے ہوتے ہی بھارتی فوج اسے فوری طور پر کہاں لے گئی؟ ہسپتال یا چھاؤنی نہیں بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امرتسر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی حکام فوری طور پر امرتسر ایئر پورٹ لے گئے ہیں جہاں سے اسے نئی دلی لے جایا جائے گا۔
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ابھی نندن کو پاکستانی حکام نے جیسے ہی بھارت کے حوالے کیا اسے ایک کانوائے کی صورت میں لے جایا گیا۔ سب سے آگے بھارتی آرمی کی گاڑیاں تھیں جس کے بعد بھارتی فضائیہ کی گاڑیاں قافلے کا حصہ تھیں۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ایک علیحدہ جیپ میں فضائیہ کے اعلیٰ افسر کے ساتھ بٹھایا گیا تھا۔ میڈیا کی نظروں سے بچانے کیلئے گاڑی کے شیشوں پر کالے کور بھی چڑھائے گئے تھے۔
سی این بی سی انڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر سے فوری طور پر امرتسر ایئر پورٹ لے جایا جارہا ہے۔ جس کے بعد اسے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دلی لے جایا جائے گا۔ رات کو بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے ابھی نندن دلی پہنچ جائے گا جہاں اس کا ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوگا۔
بھارتی چینل کے مطابق ابھی نندن رات دلی کے ہسپتال میں گزارے گا اور صبح کے وقت اس سے پاکستان کی حراست میں گزارے گئے وقت کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔