وزیر اعظم عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ، آنےوالے دنوں میں روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی،فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لارہی ہیں،حکومتی اقدامات سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے،آنےوالے دنوں میں روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی، مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کےلئے ضروری ہے،دنیا میں عمران خان کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے،کل وزیراعظم عمران خان کا نظریہ جیت گیاانہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے موقف کی تائید ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں امن آئے گا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ یہ میڈیا کی صدی ہے ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے میڈیا کا کردار اہم ہے،نریندر مودی نے بھارت میں نفرت کے بیج بوئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کو سراہاہے،اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آکر عوام کا درد بانٹیں، عوام کا درد رکھنے والے عوام میں ہی ہوتے ہیں ،فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے سفارشات بھیجیں ہیں ۔