مودی خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام

مودی خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام
مودی خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہاہے کہ مودی خطے کے امن کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے،بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام کیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے نئی دہلی میں تباہی ہے،400 سے زائد لوگ نئی دہلی میں زخمی ہیں، بھارت تنگ ذہن ملک بن کر سامنے آیا ہے امریکی صدر کے دورے کے دوران مسلمانوں کو قتل کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ امن سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں ہوتی ،بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر مسلموں کو آباد کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدے میں پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا،ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کو اہمیت دینا ہوگی۔