کوئی بھی دباؤ میں آجائے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے،یونس خان نے کراچی کنگز کی ناکامی کا اصل سبب بتا دیا 

کوئی بھی دباؤ میں آجائے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے،یونس خان نے کراچی کنگز ...
کوئی بھی دباؤ میں آجائے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے،یونس خان نے کراچی کنگز کی ناکامی کا اصل سبب بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پاکستانی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمیں یونس خان نے کہا ہے کہ ٹی 20 کے پہلے چھے اور آخری پانچ اوور کی ہی گیم ہوتی ہے،ٹاس جیتنے والی ٹیم کے بیٹسمین بڑے پیس آف مائنڈ میں ہوتے ہیں اور حالیہ میچوں میں یہی دیکھنے میں آیا ہے،کراچی کنگز کے باؤلرز بیٹسمین کے سٹرانگ ایریا پر ہی باؤلنگ کرتے نظر آئے ،لاہور قلندر کے بلے بازوں نے خوب محنت کی اور میچ میں کامیابی حاصل کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ جس جس ٹیم نے چیز اچھا کیا ،ہم نے دیکھا کہ اُن کےپہلے چھے اور آخری پانچ اوور بہت اچھے گئے ہیں،لاہور قلندر کی بات کریں تو انہوں نے محنت کی لیکن اگر ہم ان کا پاور پلے دیکھیں تو غالبا 48 رنز پر تین آؤٹ تھے ،ایسا لگ رہا ہے کہ جتنی بھی ٹیمیں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتی ہیں تو ان کے لئے پیس آف مائنڈ موجود ہے،ہر میچ اسی طرح  ہو رہا ہے کہ آپ پہلے باؤلنگ کرتے ہو اور آخر میں اسے چیز کر لیتے ہو ،کوئی بھی حالات ہوں چاہے آپ کو دو اوور میں تیس رنز کرنے ہوں یا پانچ اوور میں ستر رنز بنانے ہوں وہ چیز ہو رہے ہیں تو میرا خیال ہے کہ پہلے باؤلنگ کرنے والوں کے لئے پیس آف مائنڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں کراچی کنگز کے باؤلرز بیٹسمین کے سٹرانگ ایریا پر ہی باؤلنگ کرتے نظر آئے ،اگر ایک باؤلر نشانے پر آجائےتو پھر اس  کے لئے پریشر سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے،ایک بار آپ پر جرمانہ ہو تو کرکٹر کی گھنٹی بج جاتی ہے ،محمد عامر نے آؤٹ کئے اور اشارے کئے ،میں سمجھتا ہوں کہ فائٹ باڈی لینگویج  سے ہوتی ہے اشاروں سے نہیں ،کمپوز ایگریشن ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ کا ایک اوور بہت اہم ہوتا ہے،یا تو آپ پیچھے نکل جاتے ہو  یا آگے نکل جاتے ہو ،بہت سارے کوچز اپنی ٹیم کے کپتان کو پلان دیتے ہیں لیکن بطور لیڈر آپ کو اپنی پلاننگ کرنا ہوتی ہے کیونکہ میچ کو جیتنے لئے آپ کو گراؤنڈ میں خود پلاننگ کرنا ہوتی ہے ،اگر آپ کوچ کو خوش کرنے کے لئے اس کے ہر پلان پر عمل کرتے جائیں گے تو پھر میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے،سرفراز احمد ایک لیڈر ہیں لیکن جہاں آپ پر فریسٹریشن  غالب آ جائے تو پھر میچ جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -