پی کے 63میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ، ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے: پرویز خٹک

پی کے 63میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ، ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے: ...
پی کے 63میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ، ثبوت الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے: پرویز خٹک

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ پی کے 63کا الیکشن مسلم لیگ(ن) کے امیدوارنے جیتا نہیں بلکہ چوری کیا ہے، پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں 6ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے، تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیے ہیں ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ پی کے63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑ چکا ہوں اور میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچا تا ہوں، انہوں  نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے تجوریاں کھول دی ہیں جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دیکھا دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -