سینیٹ الیکشن،سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

 سینیٹ الیکشن،سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے
 سینیٹ الیکشن،سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے ہیں،  وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے  سے     پارٹی رہنماؤں سے مشاورت، سیاسی رہنماؤں سے  ملاقاتیں کریں گے،

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اسلام آباد میں قیام کے دوران دو مارچ کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے، آصف علی زرداری تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالیں گے اور اسی دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے، آصف زرداری سینیٹ انتخابات کے بعد واپس کراچی روانہ ہو جائیں گے۔