کورونامزید 36 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد12ہزار896 ہو گئی

کورونامزید 36 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد12ہزار896 ہو گئی
کورونامزید 36 زندگیاں نگل گیا، اموات کی تعداد12ہزار896 ہو گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 266، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 424، بلوچستان میں 19 ہزار 49، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 90 ہزار 176 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 338 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 46 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 363، سندھ میں 4 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 79، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 301 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -