سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے

سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے
سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات 2021 میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیراعظم خود میدان میں آگئے اور  آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے  خدشات بھی دور کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔ علاوہ ازیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق  سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر اپنی راے کل سنائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -