اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے ...
اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،اٹارنی جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل خالدجاوید نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی مہربانی سے جو چاہتے تھے وہ مل گیا،سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کاکہہ دیا ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان نے کہاکہ اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بار کو ڈلگائے یا سیریل نمبر، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاانتخابات صاف ہونے چاہئیں ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپرکی سیکریسی ہمیشہ نہیں رہ سکتی۔