صدارتی ریفرنس پر فیصلہ پاکستان کی جیت ،عدالت نے کہابیلٹ پیپر ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، فیصل جاوید

صدارتی ریفرنس پر فیصلہ پاکستان کی جیت ،عدالت نے کہابیلٹ پیپر ہمیشہ خفیہ نہیں ...
صدارتی ریفرنس پر فیصلہ پاکستان کی جیت ،عدالت نے کہابیلٹ پیپر ہمیشہ خفیہ نہیں رہ سکتا، فیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کاکہناہے کہ معزز عدالت کافیصلہ پاکستان کی جیت ہے،عدالت نے کہاہے سیکریسی تاحیات نہیں ہے ،معزز عدالت نے شفاف الیکشن سے متعلق ہدایات جاری کیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عدالت نے اپنی رائے دے دی، تفصیلی فیصلہ بھی آجائے گا، تمام فریقین کو سنا گیا، عدالت کافیصلہ خوش آئندہے ،ان کاکہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی آئی اورمنڈیاں لگتی رہی،وزیراعظم عمران خان کی کوشش تھی کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہو۔

انہوں نے کہاکہ عدالت نے کہاہے سیکریسی تاحیات نہیں ہے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کوآئین کے تحت عمل کی ہدایت کی ہے،معزز عدالت نے شفاف الیکشن سے متعلق ہدایات جاری کیں ،معزز عدالت کافیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -