کون سی دو پارٹیاں تحریک انصاف کے ووٹ خریدنے کیلئے سرگرم ہیں؟ بڑا دعویٰ

کون سی دو پارٹیاں تحریک انصاف کے ووٹ خریدنے کیلئے سرگرم ہیں؟ بڑا دعویٰ
کون سی دو پارٹیاں تحریک انصاف کے ووٹ خریدنے کیلئے سرگرم ہیں؟ بڑا دعویٰ
سورس:   Facebook

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے  دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی ایز کو سینیٹ الیکشن میں پیسوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی خیبر پختونخوا میں ہمارے ایم پی ایز کے ساتھ رابطے کر رہی ہیں، انہوں نے ہمارے کچھ اراکین صوبائی اسمبلی کو پیسے دینے کی کوشش کی ہے لیکن ہمارے باضمیر ایم پی ایز نے اسے رپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے منتخب نمائندوں کے ضمیروں کا سودا کرکے عوام کے مینڈیٹ پر براہ راست ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ہم پارٹی لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -