الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے،شبلی فراز

الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے،شبلی ...
الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے،شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر شبلی فراز کاکہناہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ہر قسم کے وسائل ہیں لیکن کرپشن کے باعث ترقی نہیں کررہا،پیسے کے زور پر آنے والے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں ۔

شبلی فراز نے کہاکہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے،انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کا کہا گیا ہے،وقت کے تقاضے اور زمینی حقائق اور ہیں ،وزیراعظم عمران خان کے موقف کی جیت ہوئی ،انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا شفافیت کے معاملے پر کون کہاں کھڑا تھا،چاہتے ہیں سینیٹ میں ہررکن میرٹ پر منتخب ہوں،اپوزیشن دھونس اور دھاندلی کی جگہ کھڑی تھی ،پی ٹی آئی شفافیت کی جانب کھڑی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن امیدوار کے خدمات بھی دیکھ چکے ہیں ،وزیراعظم عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ،حفیظ شیخ اہل شخصیت ہیں اور وہ سینیٹ انتخابات میں جیت جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو شفاف بنائے گا،انتخابات میں لوگ شبلی فراز کو نہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے،الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے،وفاقی وزیر نے کہاکہ خرید و فروخت میں ملوث ہر شخص پر ہماری نظر ہے، سینیٹ انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائے ، الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے ہم درخواست کرسکتے ہیں دباو َنہیں ڈال سکتے،شبلی فراز نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی پر پی ڈی ایم کے اندر اختلافات ہیں ،مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ فیصلہ ان کی منشا کے مطابق ہوں،مریم نواز کہتی ہے کہ جو فیصلہ ہمارے حق میں ہو وہ ٹھیک مخالفت میں ہو تو غلط۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -