نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی، محبوبہ نے ایسا کام کردیا جس کے بارے سوچا بھی نہ ہوگا

نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی، محبوبہ نے ایسا کام کردیا جس کے بارے ...
نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی، محبوبہ نے ایسا کام کردیا جس کے بارے سوچا بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ (ویب ڈیسک) نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی ، پہلی محبوبہ نے حملہ کرکے زخمی کردیا، مریم روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب  کے دوران "  ن  م  " نامی لڑکی نے دولہا نیاز مہرکوگریبان سے پکڑ لیا اور چیختی چلاتی کہنے لگی کہ محبت مجھ سے کرو، شادی کسی اور سے، ایسا نہیں ہونے دوں گی، خواتین نے اس لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے دولہا کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق خواتین نے حملہ آور لڑکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی دولہا کو فوری طور پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی دولہا اور حملہ آور لڑکی آپس میں رشتے دار اور دونوں سٹھ میل کے قریب 18 ویں شاخ کے رہائشی ہیں ، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ  لڑکی  کا کہنا ہے کہ نیاز مہر کے پاس وہ ٹیوشن پڑھتی تھی جس دوران دونوں میں محبت  پڑوان چڑھی،   شادی کے قول اقرار کیے مگر اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی، جھگڑا ہوا تو  اس نے دلاسہ دیا کہ جلد تجھ سے شادی کروں گا جس پر میں راضی ہو گئی، اب  اطلاع ملی کہ نیاز نواب شاہ میں دوسری شادی کر رہا ہے جس پر میں شادی ہال پہنچ گئی اور نیاز کو پکڑلیا اور چمچہ مار کر اسے زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دولہا کے عزیز و اقارب بھی تھانے پہنچ گئے اور بتایاکہ ہم رشتے دار ہیں اور معاملہ کورٹ کچہری میں نہیں لے جانا چاہتے،  لڑکی کی نیاز سے شادی کرالیں گے جس کے بعد پولیس نے معاملہ نمٹا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -