وزیر اعظم ہاؤس میں زبردستی داخل ہو کر وزیر اعظم کو گرفتار کرنے والے پاکستانی جنرل کے گھر میں زبردستی ڈاکو گھس گئے

وزیر اعظم ہاؤس میں زبردستی داخل ہو کر وزیر اعظم کو گرفتار کرنے والے پاکستانی ...
وزیر اعظم ہاؤس میں زبردستی داخل ہو کر وزیر اعظم کو گرفتار کرنے والے پاکستانی جنرل کے گھر میں زبردستی ڈاکو گھس گئے
سورس: Youtube

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں ڈاکوؤں نے  پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل علی محمد جان اورکزئی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

جنرل (ر) علی جان اورکزئی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق تین ڈاکوؤں نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کوایک کمرے میں محبوس کرکے گھر میں 40 سے 45 منٹ تک لوٹ مار کی۔ ڈاکو ان کے گھر سے تین لاکھ روپے نقدی ، چار لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ،13 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔

صحافی رؤف کلاسرا کے مطابق 12 اکتوبر 1999 کو جنرل عمر جان اوکزئی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود زبردستی وزیر اعظم ہاؤس میں داخل ہوئے اور اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کیا تھا۔  آج ان کے ساتھ یہ سب  ایک ایسے علاقے ڈی ایچ اے میں ہوا ہے  جو انتہائی سخت سیکیورٹی والا ہے۔