سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے: حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے: حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا
سینیٹ الیکشن پر سپریم کورٹ کی رائے: حکومتی وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاہے،وفاقی وزراپر مشتمل حکومتی وفدالیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی وفد میںفوادچودھری ،شفقت محمود ،شہزاداکبر، بابراعوان،شہباز گل اورفیصل جاویدشامل ہیں،حکومتی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کو درخواست دی تھی ،چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی اپنا نقطہ نظرپیش کرناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن آئے ہیں۔

قبل ازیں مشیرپارلیمانی اموربابراعوان سے مشیراحتساب شہزاداکبر نے ملاقات کی،ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے اہم نکات کاجائزہ لیاگیا اورفیصلے کی روشنی میں حکومتی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -